Friday, August 14, 2020

بھیڑیا رکھنے کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑگیا

 

بھیڑیا رکھنے کا شوق نوجوان کو مہنگا پڑگیا

محکمہ جنگلی حیات نےبھیڑیا تحويل ميں لےليا

 

فیصل آباد ميں گھر پربھیڑیا پالنے والا محکمہ جنگلی حیات کے ہتھے چڑگیا، بغیراجازت جنگلی جانور رکھنے پر عدالت نے نوجوان کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔

فیصل آباد واپڈا کالونی میں محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کرتے ہوئے خونخوار بھیڑیا گھر سے برآمد کرلیا۔

ٹیم نے جنگلی جانور پالنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تو اسنے بھیڑیےکا ڈی این اے کروانے کا مطالبہ کردیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ یہ جانور  کتے کی ایک نسل ہے بھیڑیا نہیں۔

جنگلی حیات کے انسپکٹر کے مطابق بھیڑیا ملتان سے 34 ہزار روپے میں خریدا گیا تھا خونخوار جانور رکھنے پر عدالت نے ملزم کو دس ہزار کا جرمانہ کیا۔

محمکہ جنگلی حیات کے خالد رشید کا کہنا تھا کہ جنگلی جانور کو گھر پر پال رہا تھا اسکو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوا ہے۔

عدالت نے بھیڑیے کو محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا۔

No comments:

Post a Comment

Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, Philanthropy, and Public Service

  Jacob Rothschild, Financier and Philanthropist of Famous Banking Family, Dies at 87 2 MINUTE READ Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, P...