Thursday, September 10, 2020

یو ایس اوپن ،25 سال بعد جرمنی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 


جرمنی کے الیگزینڈرزیورو25  سال بعد یوایس اوپن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔


 تفصیلات کے  مطابق یو ایس اوپن ٹینس میں جرمنی کے الیگزینڈر نے کروشیا کے بورنا کورک کو ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔

مینز سنگلز ایو نٹ کے کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زیورو اور کروشیاکےبورنا کورک کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا ، پہلا سیٹ بورنا کورک نے جیتا لیکن اس کے بعد الیگزینڈر زیورو نے مسلسل 3 سیٹس جیت کر سیمی فائنل میں جگہ  بنا لی۔

الیگزینڈرزیورو1995ء میں بورس بیکر کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب خواتین سنگلز میں جاپان کی نوامی اوسکا نے امریکی حریف شیلبی روجر کوچھ_ تین اور چھ_ چار سے ہرا کر  فائنل فور میں جگہ بنا لی  ہے  ۔

ایک اور میچ میں امریکا کی جینفر بریڈی نے قازقستان کی یولیا پوٹن ٹیسیوا کو ہرا کر پہلی بار گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں  ہیں ۔

ان کی جیت کا اسکور چھ _تین اور چھ_ دو رہا۔

No comments:

Post a Comment

Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, Philanthropy, and Public Service

  Jacob Rothschild, Financier and Philanthropist of Famous Banking Family, Dies at 87 2 MINUTE READ Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, P...