Thursday, September 10, 2020

گوگل کا اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم باضابطہ طور پر متعارف


گوگل نے اپنے نئےموبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 11 کو باضابطہ طورپرمتعارف کرادیا ہے۔


 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ آپریٹنگ سسٹم کچھ ماہ قبل بیٹاورژن میں پیش کیا گیا تھا اور اب اسے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس بار صرف گوگل پکسل فونز کی بجائے دیگر کئی کمپنیوں کے فونز میں بھی اسے فوری اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو ون پلس، شیاؤمی، اوپو اور رئیل می فونز (مخصوص ماڈلز میں) گوگل پکسل فونز کے ساتھ آج سے ہی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

 نیا آپریٹنگ سسٹم 11  گوگل پکسل 2، 3، 3 اے اور 4 اے کے صارفین کے لیے دستیاب ہےاس کے  علاوہ   ون پلس 8 اور 8 پرو کے صارفین بھی اس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

گوگل نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ مزید شراکت داروں کی جانب سے بھی آنے والے مہینوں میں ڈیوائسز میں آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اینڈرائیڈ 11 میں سب سے بڑی تبدیلی میسجنگ ایپس میں گروپ نوٹیفکیشنز کے حوالے سے ہے جبکہ فیس بک میسنجر جیسا ببل انٹرفیس بھی میسجنگ کے لیے دیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ نئے میڈیا کنٹرولز، ایک نیا اسکرین شاٹ انٹرفیس، ایک سسٹم لیول اسمارٹ فون ہوم کنٹرول مینیو بھی دیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے پرمیشن سیٹنگز کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, Philanthropy, and Public Service

  Jacob Rothschild, Financier and Philanthropist of Famous Banking Family, Dies at 87 2 MINUTE READ Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, P...