Saturday, August 15, 2020

اسلام آباد،پنڈی میں کل سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی


تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کے دلدادہ افراد کیلئے جڑواں شہروں کے درمیان ڈبل ڈیکر بس کی ٹیسٹ ڈرائیو کا مرحلہ آپہنچا۔ ٹورازم کارپوریشن نے آزمائشی بنیادوں پر کل سے بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح اسی ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ بس میں 40 مسافر سوار ہوں گے اور فی مسافر کرایہ 400 روپے ہوگا جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچے اور خصوصی افراد مفت سفر کرسکیں گے۔

بس میں موجود گائیڈ تاریخی مقامات کی تاریخ بھی سیاحوں کو بتائیں گے۔ سیاحوں کو فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن کوہ اور سید پور، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، لوک ورثہ، نیشنل میوزیم، چاند تارہ، پاک چائنہ سنٹر، سرینا ہوٹل اور سینٹورس مال کی سیر کرائی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, Philanthropy, and Public Service

  Jacob Rothschild, Financier and Philanthropist of Famous Banking Family, Dies at 87 2 MINUTE READ Jacob Rothschild: A Legacy of Finance, P...