لاہور: (14 اگست 2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے جشن میں کشمیریوں کو نہ بھولا جائے۔ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے کہ ملکی سلامتی اور معیشت سمیت دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ اراکین نے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی۔
حضوری باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر شہری کیلئے خوشی کا دن ہے اور اس موقع پر ہم کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے۔
تقریب میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

No comments:
Post a Comment